خبریںسیاحت

ہنزہ: بوریتھ جھیل جمنے سے سیاحوں کے توجہ کا مرکز ، لنک روڈ کی خستہ حالی سے سیاحوں کومشکلات کا سامنا

گوجال( رپورٹر) سیاحتی مقام بوریتھ میں واقع جھیل جمنے سے سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ شاہراہ قراقرم سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر منجمد بوریتھ جھیل موسم سرما میں بھی سیاحوں کے لئے ایک تفریح گاہ بنا ہو اہے ۔

موسم سرما میں بھی سیاح اس سیاحتی مقام کو دیکھنے کے لئے پاکستان کے دور دراز علاقوں سے یہاں آتے ہیں اور موسم سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔

محکمہ تعمیرات کی عدم توجہ کے باعث لنک روڈ کی خستہ حالی کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

5کلو میٹر لنک روڈ تنگ ہو نے کے باعث گاڑیوں کے کراسنگ کا مسلہ درپیش ہے ۔ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سےیہ سیاحتی مقام سیاحوں میں فروغ نہیں پایا جاسکا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اس سیاحتی مقام بوریتھ جھیل تک سیاحوں کی آسان رسائی کے لئےبنانے روڈ کو کشادہ اور میٹل کیا جائے تاکہ یہاں کے مقامی افراد کے روزگار میں اضافے کے ساتھ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button