قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس میں چائنیز زبان کورس کا پہلا مرحلہ مکمل
گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں جاری چائنیز زبان کو رس کا پہلا مرحلہ (HSK-1)کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کے پیش نظر قراقرم یونیورسٹی مین کیمپس سمیت دیگر کیمپسز میں چائنیز زبان سیکھانے کے حوالے سے کورسز کروارہی ہے۔ جہاں پر چائنہ کے ماہرین لسانیات کورس میں داخلہ لینے والے طلباء کو چائنیز زبان سیکھا رہے ہیں۔ KIUغذرکیمپس میں مکمل ہونے والا چائنیز کورس بھی اسی کا حصہ ہے ۔
پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر کورس میں شامل طلبہ وطالبات نے کورس کے اہتمام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وائس چانسلر چائنیز زبان کورس کے دیگر لیول کرانے کے احکامات جاری کریں تاکہ طلباء دیگر کورسز سے بھی استفادہ حاصل کرسکیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی جہاں تدریسی ، تحقیقی اور تخلیقی پروگرامز کے فروغ اور ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وہی پر طلباء کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق دیگر لسانی ،فنی و تربیتی کورسزکا انعقاد بھی کرارہی ہے تاکہ طلباء ہر لحاظ سے تیار ہوں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار اداسکیں۔