ہنزہ ( اجلال حسین ) حکومت ، پاک فوج اور انتظامیہ شیشپر گلیشر سے لاحق ممکنہ خطرات کے مقابلہ کرنے کے لیئےکمیونٹی کے ساتھ ہیں، مشکل گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ماہرین روزانہ گلیشر کے پھیلاو کی نگرانی کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر حسن آباد کے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر بند وبست کر رکھا ہیں۔ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے ہنزہ حسن آباد میں شیشپر گلیشیر سے متاثر ہونے والے حسن آباد، علی آباد، مرتضی آباد اور حید ر آباد کے نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ششپر گلیشیر کا معائینہ گزشتہ سال نومبر سے کیا جا رہاہیں۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں نے اور فورس کمانڈر نے دو دو دفعہ گلیشیر کا فضائی اور زمینی معائینہ کیا ہیں۔ روزانہ کے بنیاد پر ماہرین اور ریسکیو اداروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہیں۔ عوام دعا کریں کہ گلیشیرکا پھیلاو زیادہ آگے کی طرف نہ ہو۔ خدا نخوستہ کسی بھی ہنگامی صورت اختیار کرنے پر سب سے پہلے عوام حسن آباد جو کہ72گھرانو ں پر مشتمل ہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے مکمل طور پر تیاری کر چکے ہیں۔ اگر اس میں از سرنو گھرانوں اور اراضی کو شامل کرنا پڑے تو آئندہ ایک دو ہفتوں کے اندر ضلعی انتظامیہ کر دیگی۔۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے دیگر موضع جات کے لئے 40ہزاربوری گندم علی آباد میں اسٹور کرنے کے علاوہ ادویات اور دیگر اہم ضروری سامان کو اسٹورکرنے بھی بندوبست کیا ہیں۔ علی آباد تاحید ر آباد، مرتضی آباد اور حسن آباد کے لئے آبپاشی اور پینے کے پانی کے لئے متبادل بندو بست کیا گیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کے بنیاد پر عوام حسن آباد سے رابطے میں ہونگے۔
اس موقع پر انہوں نےمزید کہا کہ عوام کا جو بھی نقصانات ہونگے اس کا ازالہ بھی کیا جائے گا، چاہے وہ درخت، زمین کی شکل میں ہو یا مکانات یا مویشی خانے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ہنزہ مکمل طور پر اعتماد میں رہیں کیونکہ حکومت پاکستان، صوبائی حکومت، پاک فوج اور انتظامیہ عوام کے شانہ بشانہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔
اس موقع پر صدر اسماعیلی ریجنل کو نسل ہنزہ شریف خان نےکہا کہ ہمیں حکومت پاکستان ، پاک فوج، صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر مکمل اعتماد ہیں جنہوں سے اس سےقبل بھی مختلف قدرتی آفات میں عوام کو ہرممکن امداد فراہم کی ہیں۔ توقع ہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمنٹے کے لئے حکومت پاکستان کے مختلف ادارے متحرک ہیں اور امید ہیں کہ حسب معمول متاثرہونے والے عوام کے لئے ہر ممکن امداد اور محفوظ مقام پر منتقلی کو ممکن بنایا جائیگا ۔
انہوں نے پاک فوج، صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ دیگر ریسکو اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شروع دن سے ہی شیشپر گلیشیر کی نگرانی کے علاوہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر حسن آباد کمیونٹی کی جانب سے طارق جمیل نے شیشپر گلیشیر سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ خطرے میں حسن آباد کے72گھرانوں کے علاوہ ہزاروں کنال ذرعی اراضی کے علاوہ ہزاروں درخت ، پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کا نظام بھی متاثرہونے کا خدشہ ہیں۔ اس کے لیئے ہم حسن آباد کے عوام مکمل طور پر حکومت کی امداد کے منتظر ہونگے جس کے لئے سرکاری سطح پر پہلے سے اقدامات کر چکے ہیں۔
اس سے قبل فورس کمانڈراور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے شیشپر گلیشیر اور اس سے بننے والی جھیل کا فضائی معائینہ بھی کیا۔ فورس کمانڈر کے حکم پر مقامی عمائدین، میڈیا اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کو بھی ششپر گلیشیر کا فضائی معائینہ کرایا گیا۔