خبریں

سول سپلائی کے فیلڈ ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونا سراسر ناانصافی ہے، حشمت اللہ خان رہنما پاکستان تحریک انصاف

استور(بیورورپورٹ) سابق کنوئینر و بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ خان نے کہا ہے کہ سول سپلائی کے فیلڈ ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونا سراسر ناانصافی ہے۔ ملازمین 2009 سے اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں۔ حکومت بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے اور ملازمین کو فوری اپ گریڈ کرے۔

انھوں نے کہا کہ سول سپلائی میں ہونے والی بدعنوانی کو ختم کرنا ہے تو ان کو فوری اپ گریڈ کرے۔ کیونکہ بدعنوانی کی وجہ ان کی اپ گریڈیشن نہ ہونا ہے۔ ایک ملازم 5 سکیل میں بھرتی ہوکر اسی میں ریٹائر ہوتا ہے۔ اور ان کی تنخواہ بھی کم ہے جس کی وجہ سےکرپشن کرنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ان کے الاونس بڑھایا جائے۔ اس کے بعد ان پر سخت سے سخت قانون نافذ کئے جائے۔ حکومت ایک طرف ملازمین کو حق بھی نہ دے اور دوسری طرف کرپشن سے بچنے کی تلقین کرے یہ مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ صوبائی حکومت فوری ان ملازمین کو اپ گریڈ کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button