معصوم دیدار حسین کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، پیپلزلائرز فورم گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) پیپلزلائرز فورم گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقدہ ہوا ۔اجلاس میں حالیہ دنوں ضلع غذر کے گاؤن تشنلوٹ میں ایک معصوم بچہ دیدار حسین کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لے کر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیااور پیپلزلائرز فورم گلگت بلتستان کے ممبران نے مجموعی طور پرا س شرم ناک اور وحشت ناک فعل کو نا صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے عالم انسانیت کیلئے باعث شرمندگی قرار دیا گیااور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

پی ایل ایف گلگت بلتستان نے معصوم بچے کو جنسی زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معصوم بچے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، نہ کرنے کی صورت میں پی ایل ایف گلگت بلتستان اس معصوم بچے کیلئے آئینی و قانون طور پر جدوجہد کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بچے کو جنسی درندگی سے بچانے اور تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ایسے وحشت ناک اور درندہ صفت انسانوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ اس طرح کی غیر مہذب اور انسان دشمن واقعات رونماء ہونے سے معاشرے میں خوف و حراس کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت کارروائی کی جائے تاکہ ہمارے معصوم بچوں کو آئندہ کیلئے تحفظ مل سکے ۔

پیپلزلائرز فورم گلگت بلتستان اس بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی مذمت کرتی ہے اور اس کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان عناصر کی بھی مذمت کرتے ہیں جو کہ اس شرم ناک عمل کرنے والوں کے ساتھ نرمی برتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments