اہم ترین

حسن آباد میں‌ گلیشیائی پھیلاو کے باعث خطرے کی زد پر واقع زمینوں‌اور املاک کا حساب رکھا جارہا ہے ، ہنزہ ضلعی انتظامیہ

ہنزہ ( اجلال حسین )گلیشیر کے باعث زد میں آنے والی زمینوں کی ناپ تول ، مکانات اور ایک ایک در خت کا حساب رکھا جائے گا کسی بھی فرد کو کسی قسم کا نقصان نہیں کرئینگے، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی روازنہ کے بنیاد پر عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان خیالات کا اطہار ہنزہ حسن آباد میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) اعجاز قاسم ایکٹنگ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن آباد کے 74گھرانوں کے املاک کا حساب ایک تحصیلدار کی زیر نگرانی جاری ہے۔ عوام اپنی اپنی زمینوں کی نشاندہی کریں تاکہ نقصان کی صورت میں ازمنصفانہ ازالہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر محکمہ صحت ہنزہ کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر زعیم نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ نے کہا کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے مرتضی آباداور علی آباد میں پہلے سے ہی ادویات اور صحت سے متعلق ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر مزید سامان پہنچایا جائے گا جس کے لئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے احکامات مل چکے ہیں۔

محکمہ تعمیرات اور برقیات ایگزیکٹو انجینئرز نے کہا کہ نہ صرف سرکاری املاک بلکہ عوامی املاک ، واٹر چینلز اورپینے کے صاف پانی تما م ضروری اقدامات جن کوبچانے کے لئے حفاطتی دیواروں پر کام شروع جاری ہے۔ ایک ماہ کے اندر حفاظتی دیوار وں پر کام مکمل کر لیا جائیگا۔

اس موقع پر عوام حسن آباد نے تمام احتیاطی تدابیر بروقت اُٹھانے پر انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button