شعر و ادب
اسلام آباد: ادبی میلےمیں شاعرجاوید حیات کاکاخیل کی کتاب ”گرزین” نے کھوار زبان کی نمائندگی کی
غذر(محبت حسین سے) لوک ورثہ اسلام آباد میں انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کے 3 روزہ ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ غذر سے تعلق رکھنے والے مشہور شاعرجاوید حیات کاکاخیل کی کتاب ”گرزین” نے میلے میں کھوار زبان کی نمائندگی کی۔
کھوار زبان میں لکھی گئی ان کی شاعری کی کتاب ”گرزین” علمی و ادبی حلقوں میں خاصی مقبول رہی جبکہ ان کی شاعری بھی موسیقی کے دھنوں کی زینت بن کر سننے والوں کو اپنی سحر میں مبتلا کرتی رہی ہے۔
جاوید حیات کاکاخیل کی یہ تصنیف اہم کوشش ہے جو کہ گلگت بلتستان میں کھوار زبان کی اولین تصنیف ہے۔ کتاب میں حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول، صوفیانہ کلام، نظم، مرثیے اور بہت معیاری غزلیات شامل ہیں۔
یقیناً یہ کتاب جاوید حیات کاکاخیل کو کھوار زبان و ادب میں زندہ و جاوید رکھے گی۔