اہم ترینماحول

کھرمنگ : شدید برباری کے بعد برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری، کارگل روڈ مکمل بند

کھرمنگ (رپورٹر) ضلع بھر میں شدید برباری کے بعد دھوپ نکل آئی، معاملات زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا تاہم برف پرتیز دھوپ پڑنے کے باعث برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کھرمنگ کے کئی نالہ جات سے برفانی تودے گر نے سے سڑکیں بند ہوجانے کے اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ کھرمنگ غندوس بیانہ کے قریب برفانی تودے گرنے کے باعث شاہرائے کارگل مکمل بند ہوگیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں۔ لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ کی طرفسے روڈ بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ ایکسکیویٹر کے ذریعے برف ہٹائے جارہے ہیں، لیکن تاحال روڈ کو بحال نہیں کرایا جاسکا ہے۔

محکمہ تعمیرات کے مطابق کل دس بجے تک سڑک بحال کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ مزید تودے گرنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

دوسری جانب کھرمنگ کے آدھے سے زائد علاقوں میں بجلی بھی بند ہے۔ محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی بحال نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کی جانب سے کل بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button