خبریں

چلاس: بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج

چلاس(رپورٹر) دیامر یوتھ ایکشن مومنٹ کے زیر اہتمام چلاس صدیق اکبر چوک میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں ضلع دیامر بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیامر یوتھ ایکشن مومنٹ کے رہنماوں مولانا عبدالمجیط،مولانا نجیب،سید رحمت شاہ،عبدالواحد،حاجی مبین،قدم خان ،عمران اللہ،محمد عالم و دیگر نے کہا کہ مودی سرکار پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے کر دراندازی کررہی ہے۔ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دیامر کی عوام کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مظلوم کشمیری ماوں اور بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ، وادی میں بھارتی مظالم جاری ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیمں کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

مظاہرین نے گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر نواز خان ناجی کی جانب سے دیامر کے حوالے سے متنازع تقریر کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button