ماحول

کریم آباد ہنزہ میں صفائی مہم کا آغاز

ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان کے مشہورسیاحتی مقام کریم آباد ہنزہ میں بلتت یوتھ آرگنائزشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک سے گرانڈ کلینلینس آپریشن نامی صفائی مہم کا آغاز کیا ۔

مہم کے دوران کریم آباد کے کمرشل اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی گئی اور کچرے کو ہنزہ ویسٹ منیجمنٹ کے گاڈیوں کے ذریعے ٹھکانے لگایا گیا۔ اس مہم میں اسماعیلی والنٹیئرز کے خواتین نے بڑھ چڑ کر حصہ لیا ۔

بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں کے مطابق مہم نوجوانوں کے علاوہ ہنزہ ویسٹ منیجمنٹ ، مرد و خواتین اسماعیلی والنٹیئرز ،پاک جاپان سپورٹس کلب،ہوٹل ایسویسی ایشن اوربازار ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے حصہ لیا ۔

عوامی حلقوں نے اس مہم کے انعقاد پر بلتت یوتھ آرگنائزیشن اور ہنزہ ویسٹ منیجمنٹ اور مہم میں حصہ لینے والے تمام سول سوسائٹی آرگنائزیشز کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے صحت مندانہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

یاد رہے کہ ہنزہ گلگت بلتستان میں سیاحتی اعتبار سے مشہور علاقہ ہے ماضی میں ویسٹ منیجمنٹ کا ادارہ فعال نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں صفائی کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس سے علاقے کی قدرتی حسن کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے بھی مسائل پیدا ہوجاتے تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button