حادثاتخبریں

ہنزہ ، موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، سوار طلباء معجزانہ طور پر بچ گئے

ہنزہ (اجلال حسین ) ہنزہ میں نجی ہائیرسیکنڈری سکول کے دو موٹر سائیکل سوار طلباء گنش پل پہ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرے ، معجزانہ طور پر بچ گئے۔

گنش اور مرتضی آباد سے تعلق رکھنے والے دو نجی سکول کے طلباء علی آباد سے گنش جاتے ہوئے حید ر آباد نالہ گنش پل کے نیچے گہری کھائی میں تیز رفتاری میں موڈ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرے ، دونوں طلباء معجزانہ طور پر بچ گئے ۔

ریسکو 1122اور مقامی افراد کے بروقت کاروائی سے زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے بعد سول ہسپتال علی آباد اورآغاخان ہیلتھ سنٹر علی آباد منتقل کر دیا گیا۔ جنہیں بعد میں گلگت منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرتضی آبا د سے تعلق رکھنے والا زخمی طالب علم اپنے ساتھی کو گنش چھوڑنے گئے اور راستے میں حادثہ پیش آیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button