شگر: مرہ پی میں غریب محنت کش گھر زمین بوس ہونے سے بے گھر ہوگیا

شگر(نامہ نگار) شگر مرہ پی میں غریب محنت کش کا گھر اچانک زمین بوس ہونے سے بے گھر ہوگیا۔اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق شگر مرہ پی میں غریب محنت کش غلام علی ولد حسین کا گھر اچانک گر کر زمین بوس ہوگئے۔ اور گھر کے تمام اشیاء مٹی تلے دب گئے۔ان کا گھر جمعرات کے دن اچانک گر گئے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان سے نقصانات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments