تعلیم

غذر کیمپس پورے پاکستان میں مثالی کیمپس کے طور پر ابھرے گا، وائس چانسلرکے آئی یو

غذر(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو KIUغذر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثابت رحیم نے کیمپس کے حوالے سےتفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں وائس چانسلر کے علاوہ ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد سمیت غذر کیمپس کی فیکلٹی اور منیجمنٹ اسٹاف موجود تھے۔

ڈائریکٹر KIUغذر کیمپس ڈاکٹر ثابت رحیم نے مجموعی طور پر غذر کیمپس کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUغذر کیمپس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ثابت رحیم اور اس کی پوری ٹیم نے مختصر وقت میں غذر کیمپس میں مثالی کام کیاہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ غذر کیمپس پورے پاکستان میں مثالی کیمپس کے طور پر ابھرے گا۔ مختصر وقت میں غذر کیمپس کی ٹیم نے ٹیم ورک کے طور پر جو کام کیاہے اس سےمجھے امید ہے کہ آئندہ دوسالوں میں غذر کیمپس پورے پاکستان میں بہترین کیمپس کے طور پر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ غذر کیمپس میں مختصر وقت میں تما م چیزوں کوآان لائن کیاہے ۔وائس چانسلر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ غذرکیمپس میں تحقیق اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے وسائل میں رکھتے ہوئے ہرممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔

وائس چانسلر نے کہاکہ اگست میں غذر کیمپس میں انجینئرنگ میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد کررہے ہیں ۔جس سے غذر کیمپس عالمی طور پر متعارف ہوگی ۔اس کانفرنس میں بین لاقوامی ریسرچر ز اور ماہرین تعلیم شرکت کرینگے اور اپنے تحقیقی مقالے پیش کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button