منتخب رُکن گلگت بلتستان اسمبلی کی نااہلی، انتظامیہ کی لاپرواہی، یاسین میںتحصیلدار کی نشست چار سال سے خالی
یاسین(معراج علی عباسی) یاسین سے منتخب ممبر اسمبلی کی نااہلی اور غذر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث سب ڈویژن یاسین کے تحصیل آفس میں تحصیلدار کی کرسی گزشتہ چار سالوں سے خالی ھے۔یاسین کے منتخب ممبر کے خاموشی کا فائدہ اٹھاکر غذر انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ غذر کے سب سے بڑی اور انتہائی حساس تحصیل کے تمام تر زمداری ایک نائب تحصیلدار کے حوالے کیا ھے۔یاسین تحصیل آفس میں تحصیلدار کی عدم موجودگی کے باعث تحصیل آفس آنے والے سائلین کو شدید مشکلات درپیش ھے۔یاسین تحصیل آفس کو ایک نائب تحصیلدار کے حوالے کرنے سے انتظامی امور کو چلانے میں شدید مسائل درپیش ھے ۔ تحصیل آفس یاسین میں تحصیلدار کی عدم دستیابی کے باعث انتظامی نظام درہم برہم ہوکر رہ گئی ھے۔یاسین تحصیل انتظامیہ کے جانب سے گزشتہ سات مہنوں سے جنرل مارکیٹوں کا معائنہ تودرکنار ایک بار بھی کسی دوکان کا بھی معائنہ نہیں کیا گیا ھے۔ پورے تحصیل کے امور ایک ننائب تحصیلدار کے سرڈالنے پر نائب تحصیلدار کا سرکاری یا ذاتی کام کے لے آفس سے باہر جانے کے بعد تحصیل آفس بند رہتا ھے۔ یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ یاسین تحصیل آفس میں تحصیلدار نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائلین کے کام ادھورے ہوکررہ گئیں ہیں ۔ یاسین کےعومی حلقوں کا کہنا ہے کہ یاسین تحصیل آفس میں تحصیلدار کی تعیناتی کے لے یاسین سے منتخب ممبر اسمبلیراجہ جہانزیب ،سابق ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم اور موجود ڈی سی غذردلدار احمد ملک کو تحریر ی اور تقریری طور کئی مرتبہ آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے تحصیل آفس یاسین میں تحصیلدار کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔ تاکہ یاسین کے عوامی مسائل کی حل میں آسانیاں پیدا ہوجاے۔