تعلیم

ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کے آئی یو میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد

5 (1)

گلگت( فرمان کریم ) جنرل مینجر آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت خدیجہ خان نے کہا ہے کہ تعلیم کو روزگار کے حصول کے لئے حاصل کرنے کی بجائے اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر کے معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے قراقرم انڑنیشنل یورنیورسٹی کے طلباوطالبات کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ موجود دور میں تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے۔ طلبا وطالبات تعلیم کو روزگار کا ذرائع بنانے کی بجائے اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور امن امان کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ طالبات اور طلباء معاشرے کی اقتدارکو مد نظر رکھتے ہوئے حصول علم کے اپنے آپ کو وقف کرے۔ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے انچارج بابر خان نے کہا کہ طلبا وطالبات اعلی ٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک اور خطے کا نام روشن کرے۔ ہنزہ کے طلبا وطالبات نے ملک اور بیروں ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہنزہ میں تعلیم کی شرح 100 فی صد ہے۔ تقریب سے یونس شاہ دلیاب، پیار علی سگی اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کرتے ہوئے طلباوطالبات کو علم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button