ہنزہ(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو KIUہنزہ کیمپس کے قائم مقام ڈائریکٹر رحمت کریم نے کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں وائس چانسلر کے علاوہ ہنزہ کیمپس کی فیکلٹی اور منیجمنٹ اسٹاف موجود تھے۔
ڈائریکٹر KIUہنزہ کیمپس رحمت کریم نے مجموعی طور پر ہنزہ کیمپس کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل اور کیمپس کودرپیش انفراسٹریکچر سے متعلق مسائل کے حوالے سے وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہنزہ کیمپس میں مجموعی طور پر400طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔ جبکہ نئے سیشن میں طلبہ وطالبات کی آمد سے تقریباً سات سو سے زائد طلباء کی تعداد بن جائے گی ۔جس سے جگہ کا مسئلہ سامنے آئے گا۔ لہذا ہنزہ کیمپس کو فوری طور پر اراضی کی فراہم نہ ہوئی تو آنے والے وقتوں میں طلباء کوایڈجسٹ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔لہذا اراضی کے مسئلے کو حل کرنا نہایت ضروری ہے ۔
وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUہنزہ کیمپس کی فیکلٹی واسٹاف سے خطا ب کرتے ہوئے ہنزہ کیمپس کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ایچ ای سی کی اسیٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے سب کیمپسز کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔وائس چانسلر نے کہاکہ کیمپس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔کیمپس کے ریوائزیڈ پی سی ون کی منطوری ہوئی ہے ۔اس ضمن میں بہت جلد کیمپس کے سول کام سمیت ایک کروڑ کی لاگت سے بیالوجیکل سائنسز لیب کے اشیاء کو خریدنے سمیت ہوسپٹیلٹی اینڈ ٹوریزم لیب کے سامان کوخریدے جائینگے ۔
وائس چانسلر نے ہنزہ کیمپس کی اراضی کے حوالے سے کہاکہ ہنزہ کیمپس کو مختص اراضی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کا م کررہے ہیں ۔کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو درخواست دی ہے کہ وہ فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے کے حل تک KIUہنزہ کیمپس کو ایک سو کنال زمین فراہمی کو یقینی بنائے ۔امید ہے بہت جلد ہمیں ہنزہ کیمپس کے لیے اراضی فراہم کی جائے گی ۔تاکہ جتنی جلد ہوسکے ہنزہ کیمپس کے تعمیر اتی کام کا آغاز کیاجاسکے ۔
وائس چانسلر نے اساتذہ کو مخاطب کرکے کہاکہ اساتذہ طلبہ وطالبات کو تحقیق اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو اپنا اولین ترجیحات میں شامل کرے ۔ اور اپنے فرائض منصبی کو احسن اندازمیں انجام دہی پر توجہ دیں۔ تاکہ مل کر مثالی کیمپس کاخواب کو پورا کرسکیں۔