تعلیم

گانچھے: مچلو میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ

گانچھے (پ ر) پاکستان تحریک انصاف ضلع گانچھے یونین کونسل مچلو کی سابق صدر اور سماجی کارکن محمد حسن بلما نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے مچلو میں امتحانی سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کی طرف سے میڈیا کو جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ اس سے بہت سے لوگوں پر بوجھ کم ہو جائے گا۔اور بچیاں بھی پر سکون انداز میں امتحان دے سکیں گی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع گانچھے سب ڈویژن مشہ بروم سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والوں میں زیادہ بچیاں شامل ہیں ۔ اور سب ڈویژن مشہ بروم ایک وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے جس میں ہوشے وادی بھی شامل ہے ان سب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تھگس جانا پڑتا ہے جس سے نہ صرف بچیوں کو بلکہ ان کے گھر والوں بھی شدید تکلیف اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ زیادہ لوگوں کی آمدنی بہت کم ہونے کے باوجو د انہیں بہت زیادہ اخرجات براشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ تمام بچیوں کا تھگس میں ٹھہرانا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ وہاں پر انہیں کسی رشتہ دار یا کسی جاننے والے کے گھر جانا پڑتا ہے اور ہر شخص کا وہاں پر جاننے والا ہونا ممکن نہیں ہوتا ہے ایسے میں انہیں کسی اجنبی کے گھر جانا پڑتا ہے جس سے انہیں شرمندگی سی محسوس ہوتی ہے جس سے بچنے کے لئے مچلو میں امتحانی سنٹر قائم کیا جائے ۔اس سے ہوشے ویلی کے کم آمدنی والے افراد پر زائد اخراجات کا بوجھ کم ہو جائے گا اور بچیاں بھی پر سکون انداز میں امتحان دے سکیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button