اہم ترینصحت

ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا

ہنزہ (رپورٹر) ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ گنش کی واٹر سپلائی لائنوں کے ذریعے پانی میں کیڑے آنے کی اطلاع ہے ۔مقامی آبادی میں موسم بدلتے ہی واٹر انفیکشن سے امراض پھیل جاتی ہیں جبکہ ہپیٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض جو قبل ازیں بالکل ناپید تھیں آلودہ پانی کی وجہ سے عام ہوتی جارہی ہیں جس کے بارے میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹیں بھی موجود ہی۔

گنش کیلئے چشمے کا پانی کا ایک منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ دور جدید میں گنش، گرم اور گریلت کی آبادی آلودگی سے متاثر ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ واضع رہے کہ گنش کے اُوپر واقع کریم آباد ، مومن آباد اور ملحقہ آبادی کیلئے مقامی غیر سر کاری ادارے نے بیس سال قبل بیرونی عطیات سے سیوریج سسٹم بنایا تھا۔ اس طرح بالائی علاقوں کی ہزاروں گھرانوں اور ہوٹلوں کا آلودہ پانی کا رُخ گنش کی جانب ہے جس کی بناء پر یہاں نشیبی علاقوں میں صدیوں قدیم آبی گزرگاہوں اور نہروں میں غلیظ پانی شامل ہوتا رہتا ہے۔ جس کی بناء پر آلودگی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہاہے۔ ا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفظ الرحمن اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا گنش کے لئے ہنگامی طور پر پینے کی صاف پانی کا ایک منصوبہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گنش کے علاقے کو صاف پانی میسر ہوسکیں ۔اور آئے روز پیش آنے والی مشکلات کم ہوسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button