شاہراہ قراقرم توسیع منصوبہ: زمینوںکے معاوضے ادا نہ کرنے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی نے سوست تا علی آباد ہنزہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا
ہنزہ(بیورورپورٹ) عوامی ورکرز پارٹی کا کے کے ایچ روڈ کمپسیشن ، ضمنی انتخابات کا نہ کروانا ،بجلی کا بحران اور دیگر اہم ایشوز پر پاک چین بارڈر سوست سے علی آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیاہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی اخون بائی ،سینئر رہنماء آصف سخی نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے عوام کی شراف کو للکارا جارہا ہے اور علاقے کو مکمل نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ9سالوں سے قراقرم ہائی وے کی توسیع کے دوران متاثر ہونے والے زمینوں کے مالکان کو ہیلے بہانوں سے کمپنسیشن نہیں دیا جارہا ہے جس کہ وجہ سے علاقے میں دن بہ دن شدید مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے ہنزہ سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ خالی پڑھی ہوئی ہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے ۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ خالی ہونے والی سیٹ پر فوری طور پر الیکشن کا انعقاد کرے لیکن ریاستی ادارے مکمل طور پر اس حوالے سے خاموش نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ناقص انتظامات اور ناقص انجینئرنگ کے باعث ہنزہ کے تمام پاورسٹیشن خراب پڑے ہوئے جس کی وجہ سے علاقہ مکمل طور پر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور سیاحت کا موسم شروع ہوچکا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مسائل کو لے کر چائنہ ہنزہ بارڈر سوست سے علی آباد تک لانگ مارچ کررہے ہیں جس کیلئے عوام کو نکلنا ہوگا اور ہمارے ساتھ دینا ہوگا ۔