حسینیہ سپریم کونسل نگر کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا
گلگت( سٹاف رپورٹر) حسینیہ سپریم کونسل نگر کے جنرل باڈی کے نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حسینیہ سپریم کونسل نگر کی کابینہ اور جنرل باڈی کا مدت مارچ میں مکمل ہوا تھا ، جبکہ آ ئندہ مدت2019-21 کے لئے وادی نگر کے 7 یونین کونسل سے 37ممبران کا چناو عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ نگر سے منتخب ممبران اسمبلی، چیرمین و جنرل سکریڑی انجمن حسینیہ نگر ویلفئیر ٹرسٹ اور صدر نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت حسینیہ سپریم کونسل نگر کے مستقل ممبران ہوتے ہیں۔ حسینیہ سپریم کونسل نگر کے جنرل باڈی نے مختلف شعبوں سے وابستہ ماہر 7 ٹیکنوکریٹس افراد کاانتخاب بھی عمل میں لایا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ حکومتی اور انتظامی سطح پر اس وقت وادی نگر کے ساتھ بہت ناانصافی ہورہی ہے خاموش رہنے سے حقوق اور سہولیات نہیں دی جاتی ہے لہذا متحد ہوکر وادی نگر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ہرسطح پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ، اس وقت صوبائی حکومت وادی نگر کو ہر شعبے میں پیچھے دھکیلنے کی کوشش میں مصروف ہے ایفاد پروجیکٹ جو کہ گلگت بلتستان سطح کا بڑا پروجیکٹ ہے اس وقت مختلف ہربوں سے ضلع نگرکو مکمل محروم رکھا گیا ہے۔سابق چیرمین حسینیہ سپریم کونسل نگر محمد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ وادی نگر کو ہر دور میں نظر انداز کئے ہوئے ہیں اور نگر کو پسماندہ رکھنے کیلئے سازشیں بھی ہورہی ہے، ضلع نگر بن کے کئی سال گزر گئی ہے لیکن ابھی تک ضلعی دفاتر کا قیام بھی مکمل طور پر عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔ ضلع سطح کے بجٹ ، آسامیاں اور دیگر شعبوں میں نگر کو حکومتی اور انتظامی سطح پر آخری نمبر پر رکھا ہوا ہے۔ حکومتی اور انتظامی سطح کے زمہ داران نگر کے غیور قوم کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں اگر کھڑا ہوگئے تو کسی کو چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی، انجمن حسینیہ نگر کے جنرل سکریڑی نجم الدین نے حسینیہ سپریم کو نسل کے سا بق چیرمین کو کابینہ کی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے نئے آنے والے ممبران سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ وادی نگر کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چیرمین کا انتخاب 7اپریل کو عمل میں لایاجائے گا جس کیلئے نومنیشن جمع کعانے کی آخری تاریخ 5اپریل رکھی گئی ہے۔