سیاست

سابق سپیکر ملک مسکین کو منانے کے لئے سیاسی اور مذہبی عمائدین کا وفد ان کے ڈیرے پر پہنچ گیا، دیامر سے تعلق رکھنے والے تین منتخب نمائندوں پر شدید تنقید

چلاس(خصوصی رپورٹ) سابق سپیکر اسمبلی ملک مسکین کی ناراضگی ختم کرانے کے لئے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی قیادت میں علماء عمائدین پر مشتمل جرگہ انکے ڈیرے پر پہنچ گیا۔اور ناراضگی کا شکوہ کیا جس پرملک مسکین نے صوبائی ممبران اسمبلی وزیر خوراک حاجی جانباز خان ،اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ،پارلیمانی سیکرٹری حاجی حیدر خان پر کڑی تنقید کر دی۔اور انہیں واپس بھجوانے کا مشورہ دے ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ملک مسکین نے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل اور جرگے کو بتایا کہ تینوں اشخاص ذاتی مفادات کی خاطرعلاقے کو بدنام کر رہے ہیں۔مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے انکی ضرورت ہی نہیں تھی۔انہیں جب اپنی ضرورت پڑتی ہے تو ہمیں بلاتے ہیں۔وگرنہ یہ ہمیں یاد ہی نہیں کرتے ہیں۔ملک مسکین کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ممبران اسمبلی کو واپس بھیج دیں۔ہم علماء اور عمائدین سے جرگہ کر کے مغویوں کی بازیابی اور سرغ لگانے کے لئے خود اقدامات کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ مزید جرگے کرنے کی نوبت تک بھی نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ ملک مسکین اپنی ناراضگی کا اظہار اخبارات میں بھی کر چکے ہیں اور مغویوں کی عدم بازیابی پر صوبائی حکومت اور وزراء کو آڑے ہاتھوں بھی لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button