خبریں

وزیر اعلی نے ہنزہ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے علی آباد اور سوست یونٹ کا افتتاح‌کیا

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ الرحمن نے اپنے دورہ ہنزہ کے دوسرے دن ششپر گلیشر سے متاثر حسن آباد نالے کا دورہ کیا اس موقعے پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ دیزاسٹر منجمنٹ کے ہمراہ حالات کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے علی آباد ہنزہ میں گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہنزہ اورسوست یونٹس کا افتتاح کیا اس موقعے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صفائی نصب ایمان ہے اور ماحول کو صاف رکھنا ہمارے پیارے نبی کا سنت ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے صوبے میں میرٹ کو ترجیج دی ہے ہنزہ سیاحت کا مرکز ہے اور گلگت بلتستان کا پہچان ہے صوبائی اسمبلی نے ضلع ہنزہ میں پلاسٹک شاپرز پر پابندی عائد کی ہے جو پورے ملک کیلئے مثال ہے ہم پورے صوبے میں رفتہ رفتہ یہ قانون نافز کررہے ہیں تاکہ ماحول کو لاحق خطرات کو کم کیاجاسکے گلگت بلتستان میں ہم ہوٹل اور ریسٹورنٹ ایکٹ کا بھی نفاذ کررہے ہیں ۔

انھوں نے ہنزہ کی عوامی نمائندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کا منتخب نمائندے کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ہے جبکہ کروڈوں کے ڈیفالٹرز اس وقت اسمبلی میں اپوزیشن کررہے ہیں ہم نے وفاق کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کئی دفعہ سمری بھیجی ہے جو وہاں سے مسترد کیا جاتا رہاہے جس کی وجہ سے ہنزہ میں الیکشن نہیں ہو پارہے ہیں

وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں پونے تین ارب روپوں کا ترقیاتی کام ہورہا ہے ہنزہ میں جدید اپریشن تھیٹر بھی آغاز کررہے ہیں آپ کی نمائندے کی غیر موجودگی میں ہم آپ کے نمائندے بن کر کام کررہے ہیں ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلمت گوجال میں گزلز ماڈل سکول کا بھی افتتاح کیا اس موقعے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ سے سب ڈویژن اور کے کے ایچ کے کمپنشیسن کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہورہا ہے ہماری حکومت نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کی ۔

انھوں نے اپنی تقریر میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسی حکومت ہے یا نمائندہ ہے جس نے گزشتہ تیس سالوں میں ہمارے چارسالہ دور حکومت جتنا کام کیا ہو میں چیلنچ کرتا ہوں اگر کوئی ہے تو وہ عوام کے سامنے آکر بتا دیں۔

وزیر اعلی نے گلمت گوجال کیلئے جمینیزیم کی تعمیر کیلئے ایک کروڈ روپوں کے گرانڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے تبدیلی کو ماننے والے نہیں ہے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو انٹر نیشنل سازش کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انشااللہ اگلے ایک دو مہنوں میں وفاق کے اندر پھر پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت قائم ہوگا الیکشن کا وقت قریب آرہا ہے پھر جھوٹے وعدے کرنے والے آپ کے پاس ائینگے ۔

تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی کی ضلع ہنزہ میں خصوصی دلچسپی کی تعریف کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button