خبریں

بلتستان ڈویژن کے تمام غیر فعال عہدہ دران اور تنظیموں کو فورا فارغ کیا جائے گا ، پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن

سکردو(پریس ریلز )پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی محمد ابراہیم صدر پی پی پی بلتستان ڈویژن سکردو میں ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صد ر بشارت ظہیر ، جنرل سکرٹیری الطاف حسین ، نائب صدر محمد خان ، ڈپٹی جنرل سکرٹیری محمد حسین ، اور سکرٹیری اطلاعات نجف علی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلتستان ڈویژن کے تمام غیر فعال عہدہ دران اور تنظیموں کو فورا فارغ کیا جائے گا ، اور ان کی جگہ نئے اور نظریاتی لوگوں کو عہدے دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلتستان ڈویژن کے عہدہ دران نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پارٹی کے عہدہ دران غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کی فعالیت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ، بلتستان ڈویژن کے تمام علاقوں میں نظریاتی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ ڈویژن ہمیشہ ہی پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے اور اب بھی ہے لیکن کچھ علاقو ں میں ضلعی ، اور زیلی تنظیموں کے عہدہدارن جزوی طور پر غیر فعال ہیں جس کے باعث پارٹی فعال نہیں ہو رہی ہے ، ان تمام غیر فعال عہدہ دران کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پہلے ہی تنظیم سازی اور دیگر معاملات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی تاہم اس کے باوجود بھی ان کی کارکردگی سامنے نہیں آ رہی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلتستان اپنے اختیارات کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ایسے تمام عہدہ دران جو متحرک نہیں ہیں ان کو فورا تبدیل کیا جائے گا ، اس موقعے پر فیصلہ ہو ا بلتستان ڈویژن بلتستان ڈویژن کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ، ٹیکس کے نفاز کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ ٹیکس کا نفاز کسی صورت قابل قبول نہیں ، حکومت ٹیکس نفاز کر کے عوامی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کو پہلے مکمل آئینی حقوق دیے جائیں پھر ٹیکس کے نفاز کی بات کی جائے ، پیپلزپارٹی تاجر برادری اور عوام کے ساتھ ملکر ٹیکس کے نفاز کے خلاف احتجاج کرے گی ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلتستان ڈویژن ، بلتستان ڈویژن کے تمام علاقو ں سے معتبر اور معزز لوگوں کو باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے گی ، شرکاء نے کہا کہ پرچم لگاو مہم انہتائی کامیابی سے جاری ہے ، اور اس مہم میں مزید جدت لانے کے لیے بلتستان ڈویژن جلد لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button