اہم ترین

گلگت بلتستان ٹوریزم پولیس نے کام شروع کردیا

گلگت (پ ر)سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ لہٰذا ان کی سہولت اور گائیڈنس کے لئے ٹورسٹ پولیس کے اہلکاروں کو مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے۔ پولیس ہیڈ کورٹرز میں ایک میٹنگ کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ٹوریسٹ پولیس کے لئے تیار کی گئی کاریں ، سنگل و ڈبل کیبن گاڑیاں موٹر سائیکل اور یونیفارم کٹ فوری طور پر اضلاع میں تقسیم کئے جائیں۔ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی کی ہدایات کی روشنی میں سی پی او میں ایک تقریب کے دوران ٹوریسٹ پولیس کے اہلکاروں کے لئے یونیفارم کٹ فراہم کردی گئی۔ جبکہ 8 عدد کاریں 5عدد سنگل کیبن، 1عدد ڈبل کیبن گاڑی اور 24عدد موٹر سائیکل بھی مختلف اضلاع میں تقسیم کر دیئے گئے۔ جو ٹوریسٹ پولیس کے اہلکار استعمال کرینگے۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز قمر رضاء جسکانی، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلمان، اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ خان، ایس ایس پی KKSFتنویر الحسن سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ واضع رہے کہ جی بی پولیس میں حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی ٹوریسٹ پولیس کے 150اہلکارگلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے سیاحتی مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button