اہم ترین

آغا خان رورل سپورٹ‌پروگرام کے زیر اہتمام ایل ایس اوز کنونشن کا آغاز ہوگیا

گلگت (سٹاف رپورٹر) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن کا مقصد گلگت بلتستان اور چترال کی تعمیر و ترقی میں (لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز)مقامی کمیونٹی کو شریک کرنے اور ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں اسے مذید موثر بنانا ہے. قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے مشرف ہال میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (ایل ایس اوز) کا کنونشن منعقد ہوا۔

 کنونشن کے ابتدائی روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابل تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت علاقے میں مقامی کمیونٹی کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی راہ پر گامزن ہے. تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے جس میں دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے. اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں اے کے ڈی این کا کردار اہم رہا ہے۔ ہزہائنس نے گلگت بلتستان اور چترال میں تعلیم، صحت دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں بہت کام کیا ہے۔ حکومت اس طرح این جی اوز کے ساتھ مل کر خطے کی تعمیر وترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے گلگت بلتستان رول سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جو گلگت بلتستان کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ ماضی میں دیامر کی طرف توجہ نہیں دیا گیا اب ہماری اولین ترجیح دیامر ہے وہاں صحت، تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین کینیڈین ہائی کمشنر Wendy Gilmorton نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تعاون آئندہ بھی جاری رکھے گا. انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونا ہمارے ملک کی ترجیحات میں شامل ہے. گلگت بلتستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں ہے اور ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کینیڈا گلگت بلتستان حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا. انہوں نے گلگت بلتستان کی خوبصورتی کی تعریف کی اور سیاحت کے لیے اہم علاقہ قرار دیا.

کنونشن سے سابق جی ایم اے کے آر ایس ایس شعیب سلطان، سی ای او اے کے ایف جاوید اقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1982میں گلگت بلتستان میں اے کے آر ایس پی نے گلگت بلتستان کے عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا اب الحمد اللہ گلگت بلتستان میں خواتین بااختیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button