اہم ترین

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے باسیوں‌کو بھکاری نہ سمجھے، ڈپٹی سپیکر کا جی بی پرائیڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریری مقابلے سے خطاب

گلگت ( سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں ۔ ہمیں متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرناچاہیے۔

ان خیالا کا اظہار ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین مقامی این جی او جی بی پرائیڈ کے زیراہتمام تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی بجٹ میں کٹوتی کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہے۔ ہمیں سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی چاہیے۔ وفاق میں بیٹھے لوگ ہمارے جذبات اور قربانیوں کا خیال نہیں رکھتے ہیں تو ہم مخالفت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے ۔ وفاقی حکومت ہمیں بھکاری نہ سمجھے۔ ہم بھی انسان ہیں اور محب وطن پاکستانی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ضامن بنانا بڑا مشکل ہو تا ہے اور گلگت بلتستان کے لوگ حقیقی معنوں میں پاکستان کے استحکام کا ضامن ہے ۔ یہاں کے لوگوں نے پاکستان کے لئے لازوال قربانی دی ہے اور ان قربانیوں کا صلہ بھی ہمیں ملنا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ ایک جسم کی مانند ہے اس ملک کی خاطر ہمارے بزرگوں نے ہر قسم کے لئے قربانیاں دی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبا وطالبات کے اندر چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس قسم کی تعلیمی سرگرمیوں میں آئندہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کو شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ سی ای او جی بی پرائیڈ غزالہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے اعزاض ومقاصد بیان کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے گلگت بلتستان کے یوتھ استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا موقع ملے سکے۔ تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے چیف پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی کے آئی یو نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اس قسم کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔اور آئندہ بھی اس قسم کے مثبت پروگرام کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔ تقریب میں مہمانوں نے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button