خبریں

غذر بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد

غذر(فیروزخان)گاہکوچ میں غذر بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذر لقمان حکیم تھے اس موقع پر انہوں نے نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن غذر دیدار شاہ اور ان کی کابینہ سے حلف لیا.بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ایڈوکیٹ دیدار شاہ نے تمام وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بار کا صدر منتخب کیا انہوں اس بات کا عہد کیا کہ اپنی کابینہ اور وکلا برادری کے تعاون سے وکیلوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمان صلاحیتیں بھروئے کار لائنگے.انہوں نے جج صاحبان سے بھی گزارش کیا کہ وکلا کے مسائل حل کرنے کے لئے تعان کریں انہوں نے کہا کہ انصاف کے ادارے اگر مشکلات سے دوچار ہونگے تو انصاف کی امید بے معنی رہے گی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب لقمان حکیم نے کہا کہ خوش اسلوبی سے انتخابات کا مرحلہ مکمل کرنے غذر کے وکلا مبارکباد کے مستحق ہیں امید ہے نو منتخب صدر اپنی کابینہ کے ہمراہ وکلا کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے.انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ لازم وملزوم ہیں بار انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے کان اور بازو کا کردار ادا کرتا ہے ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننے کی ضرورت ہے بار پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو بنچ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ایسا کرنا وقت کا تقاضا بھی ہے معاشرے کو مستحکم رکھنا بار اور بنچ کی اولین فرض ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے انصاف کے حوالے سے عوامی مشکلات حل کرنا ہمارا فرض ہے ہم لوگوں کو پھانسی دینے نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بیٹھے ہیں ہم کسی کو بے لگام بھی نہیں چھوڑ سکتے اور ہمارے پاس قانون کی شکل میں لگام موجود ہے.ہم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں قانون کے دائرے میں رہ کر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وکیل عوامکا نمائندہ ہوتا ہے اگر وکیل نیک نیتی سے کام کرےتو یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ہماری نیتیں صاف ہونی چاہئے اور بغیر کسی لالچ اور دباؤ میں آئے انصاف فراہم کرنا ججوں کا کام ہے کیونکہ جج ایک ایمپائر کی حیثیت رکھتاہے اور وہ عین قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے کوئی بھی اچھا وکیل کیس جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا اس کے لئے ہم سب کو سخت محنت کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے محنت کرنا چھوڑ دیا ہے.انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کی تعصبات سے پاک ہوکر انصاف کی فراہمی کے لئے کام کریں..

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button