عوامی مسائل

ڈیزل ختم جنریٹر بند، گنش ہنزہ سب سٹیشن سے دن کے وقت کوئی بجلی نہیں‌، رات کو صرف دو گھنٹے بجلی کی ترسیل

ہنزہ (بیورورپورٹ)ڈیزل کی عدم دستیابی گنش سب ا سٹیشن تھرمل جرنیٹر سے دن کے اوقات میں بجلی بند۔کاروباری طبقہ پریشان۔رات کو صرف ڈھائی گھنٹے بجلی میسر۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ محکمہ برقیات ہنزہ میں بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام۔محکمہ برقیات زرائع کے مطابق تیل کی عدم دستیابی دن کے اوقات بجلی بند کرنا پڑا۔ صرف رات کے اوقات ڈھائی گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی ہیں۔ گنش میں موجود تھر مل جرنیٹر سے گنش اور کریم آباد کو بجلی دی جاتی ہیں اس سے پہلے دن کے اوقات میں ڈھائی گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی تھی جس سے کاروباری طبقہ فائیدہ اُٹھاتے تھے لیکن گزشتہ دنوں سے دن کے اوقات میں بجلی مکمل بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ سمیت گھریلوے صارفین بھی پریشان ہیں۔گنش اور کریم آباد کے کاروباری طبقہ نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہاکہ دن کے اوقات میں دوسے ڈھائی گھنٹہ بجلی دی جاتی تھی گزشتہ دنوں سے بجلی مکمل بند کردیا گیا ہے محکمہ برقیات زرائع سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ تھر مل جرنیٹر کے لئے ڈیزل نہیں ہیں ڈیزل نہیں تو اتنے سارے جرنیٹرز منگوانے کی کیا ضرورت تھی پہلے جرنیٹرز کیلئے تیل کا بندوبست کریں بعد میں جرنیٹرز منگوائیں اُنہوں نے مزید کہاکہ ہم نے مختلف بنکوں سے کاروباری لون لیکر کاروبار شروع کیا ہے اگر یہی صورت حال رہا تو ہم دیوالیہ ہوجائیں گے اُنہوں نے پرنٹ میڈیا کے زریعے چیف سکریٹر ی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تھر مل جرنیٹرز سے بجلی مہیا کرنے کیلئے سپیشل گرانٹ کا بندوبست کریں ا س وقت ضلع ہنزہ بجلی کے بدترین لود شیڈنگ کے دور سے گزر رہا ہیں۔ محکمہ برقیات کی سستی کی وجہ سے مسگر پاؤر ہاوس سے سنٹر ہنزہ بجلی مہیا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسگر پاؤر ہاوس سے 20۱پریل کو بجلی سنٹر ہنزہ کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔مسگر پاؤر ہاوس پر ایکشن لینے کی اشد ضرورت ہیں۔تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ مسگر پاؤر ہاوس کی تاخیر میں کس کا ہاتھ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button