خبریں

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری عوامی تائید کی توہین ، اے ٹٰی اے اور شیڈول فور جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے، عوامی ورکرز پارٹی

گلگت ( پ ر) عوامی ورکز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں جیل بیجھنا عوامی تاٸید کی توہین ہے۔ کیپٹن ریٹاٸرڈ شفیع خان گلگت بلتستان اسمبلی میں عوام کی توانا آواز ہے انہوں نے گلگت بلتستان میں ہر مسلہ پہ آواز اٹھانے کا جرم کیا جس کی وجہ سے جیل بیجھا گیا ہے۔ اے ٹی اے سے لیکر شیڈول فورتھ جیسے کالے قوانین کے خلاف کھل کے بات کرنا ان کا جرم ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان سمجھتی ہے کہ کالے قوانین سیاسی کارکنوں کے خلاف استعمال کرنا اب بند ہونا چاہیے۔ ایک معمولی واقعہ پہ اپوزیشن لیڈر پہ دہشت گردی کے مقدمات بنانا حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضع مثال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر اپوزیشن لیڈر غیر مشروط طور پر رہا کیا جاٸے۔

گلگت بلتستان سے اے ٹی اے ، شیڈول فورتھ جیسے کالے قانون فوری طور پر ختم کیا جاٸے۔

عوامی ورکرز پارٹی سمجھتی ہے کہ منتخب نماٸندے بھی اسمبلی کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے علاقے کے مفادات کےلیے کسی اور کےپاس جانے کے بجاٸے خود فیصلہ سازی کریں ورنہ مشکل وقت میں عوام ان کے ساتھ نہیں ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button