سیاست

استور ویسٹ مینیجمنٹ کمیٹی بھرتیوں میں گھپلے ہوے، پیپر رات کو ہی آوٹ ہو گیا تھا، عالم شاہ رہنما مسلم لیگ ن

استور ( سبخان سہیل )  استور ویسٹ منجمنٹ کی بھرتیوں میں گھپلوں نے نیا رخ اختیار کرلیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن استور کے سنیر رہنماوں کی بہت جلد حالیہ دنوں بھرتیوں میں ہونے والی کرپشن اور اقرابپروہی کے حوالے سے باقاعدہ ثبوت کے ساتھ پریس کانفرنس ہوگی ۔سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن استور عالم شاہ انھوں نے اپنی ایک بیان میں مزید کہا کہ استور میں حالیہ دنوں ویسٹ منجمنٹ  کی پوسٹوں کے لیے جو پیپر تیار کیا گیا تھا وہ رات کو ہی پیپر موبائل فون کے زریعے اوٹ کیا گیا اور اپنے بندوں کو میرٹ لسٹ میں لانے کے لیے موبائل فون کے زریعے مکمل پیپر بھی حل کروایا گیا ہے ہمارے پاس ایک ایک چیز کا ثبوت ہے بہت جلد پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمان اور چیف سیکرٹری کے سامنے ان شواہد ثبوت لے کے پیش ہونگے ۔  حالیہ تقرریوں کی بزریعہ موبائیل میسجز  پیپرز آوٹ کر کے اور  اپنے خاص لوگوں کو سوال پیپر ٹیسٹ سے پہلے دے کے  تیاری کرواکے پیپر میی بٹھا کے فل نمبر  دلا کے   رشتہ داروں کو میرٹ پے لانے کی جو گیم جن جن لوگوں نے کیا ہے جس کے لئے کیا ہے سب کچھ منظر عام پر لائنگے ۔ اور اس میں جس تاریخ کو پیپر آوٹ ہوا ہے اور جس ڈیٹ میی پیپر ہوا ہے سب منظر عام پر آیگا ۔ عید گاہ یونین کے ساتھ جو زیادتی ہوئ ہے اس کا ازالہ چیف منسٹر صاحب اور چیف سیکرٹری کرینگے ۔ اگر ثابت نہ کرسکے تو ہم مجرم جو سزا ہمیں دینگے قبول کرینگے ۔

دوسری جانب سٹی صدر عالم شاہ کی اس بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن استور کی پارٹی کے اندر دراڈیں پڑھتی نظر آہ رہی ہیں پاکستان۔مسلم لیگ ن استور کے سٹی صدر عالم شاہ کی بیان حکومت گلگت بلتستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی وزیر بلدیات کے میرٹ کے وعدوں اور اعلان کے منہ پر تماچہ ہے حالیہ دونوں ہونے والی بھرتیوں میں کرپشن کے حوالے سے ثبوت کی فراہمی کے بیان کے بعد حکومت گلگت بلتستان اور استور کی ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے ۔۔۔۔۔۔۔جو لوگ میرٹ کے دعواے کررہے تھے کیا جاتے جاتے میرٹ کا جنازہ بھی نکلتے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button