کالمز

سیاح کی زمہ داریاں

مہر علی شہاب

قدرت نے گلگت بلتستان کو اپنی قدرتی حسن اور ہرقسم کے قدرتی وسائل سے مالا کیا ھے۔ یہ سرزمین مملکت پاکستان کیلے بہت اہمیت کے حامل ھے۔خوبصورتی میں یہ سرزمین اپنا مثال آپ ھے۔ خوبصورتی بھی ایسی کہ اندرون ملک سے صرف نہیں بلکہ غیر ملکیوں کو بھی اپنے طرف کھینچ لاتی ھے۔ ہر سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ھوتا جارہا ھے۔ یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس سال بھی گلگت بلتستان میں پہلے کے نسبت زیادہ رش ھوگا. واقعی گلگت بلتستان کے لوگ بہت مہمان نواز ھیں، کوشش کرتے ھیں کہ سیاحوں کو ہر لحاظ سے فسلٹیٹ کیا جاۓ. وہاں پر معقول قیمت میں رہایش ملتی ھے. لوگ باغات میں جاکے موسمی پھل سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں. وہاں کے زمیندار خود مہمانوں کو تحفے میں موسمی پھل پیش کرتے ھیں. وہاں کا ہر بندہ یہ اپنا فرض سمجھتا ھے کہ آنے والے مہمانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے. اس کے ساتھ ساتھ آنے والے سیاح کی بھی زمہ داری ھے کہ وہاں کے لوگوں کے جو ثقافتی اقدار ھیں ان کا خاص خیال رکھا جائے. ہر انسان کو اپنی عزت عزیز ھوتی ھے. لوگ وہاں جاکے الٹے پلٹے چیزوں کی ڈمانڈ کرتے ھیں. لازمی نہیں کہ جو برائی کے سامان آپ کو شہروں میں آسانی سے میسر ھو وہ وہاں پر بھی میسر ھوں. لوگ جاکے وہاں شراب اور دوسرے غیر اخلاقی چیزوں کی طلب کرتے ھیں جس کو وہاں کے لوگ برا سمجھتے ھیں. غیر اخلاقی حرکات و سکنات سے اجتناب کریں. یہ خیال رکھیں کہ آپ بھی ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ھیں جس گھر میں ماں بہنیں بھی رہتی ھیں. پچھلے سال راقم خود عطا آباد جھیل کی طرف اپنے ایک کزن کے ساتھ جارہا تھا KKH پہ جو ٹنلز بنی ھیں وہاں پہ کچھ اندرون ملک سے آۓ ھوے ٹورسٹ جن کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی کو غیر مہزب اور غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھ کر گاڈی روک کےان کو اس غیر مہزب حرکات و سکنات سے روکنے کی کوشش کی گئ تو کہنے لگے بھائی ھم انجوائی کرنے آۓ ھیں. بھائی انجوائی کا کیا مطلب کہ آپ ہر جگہ غیر اخلاقی حرکتیں کریں. لوگ وہاں جاکے غیر ضروری فوٹوگرفی کرتے ھیں، جن کو لوکلز برا مانتے ہیں. دوسری بات یہ ھے کہ صاف ستھرائی کا خیال رکھنا آپ لوگوں پر بھی فرض ھے. علاقے کے حسن کو برقرار رکھنے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ آپ بھی اپنا فرض ادا کریں. آپ وہاں مہمان بن کے جاۓ, مہمان نوازی خوب ملگی. یہ یاد رکھنا ہر بندہ اپنے علاقے اور ماں باپ کا سفیر ھوتا ھے. آپ کے اٹھنے بیٹھنے سے ہر کوئی یہ اندازہ لگا سکتا ھے کہ آپ کیسے گھرانے سے علاقے سےتعلق رکھتے ھیں اور آپ کی تربیت کیسےکھرانے اور آغوش میں ھوئی ھے. آپ لوگوں سے گزراش ھے کہ جہاں بھی جاۓ آپ لوگوں کی جو اخلاقی زمہ داریاں ھیں وہ ادا کریں اور ایک اچھا انسان ھونے کا ثبوت دیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button