خبریں

مسگر پاور ہاوس کے دو یونٹس سے ڈیڑھ میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، گوجال کو پہلی ترجیح‌میں‌لوڈشیڈنگ فری کیا جائے گا، بریفنگ

گلمت، گوجال: سب ڈویژن گوجال کے وفاقی پارٹیز کے نمائندوں، بشمول صدر پاکستان پیپلزپارٹی گوجال، صدر مسلم لیگ ن گوجال، سینئر نائب صدر اور نائب صدر پی ٹی آئی گوجال، کارکنان اور لمبردارن و عمائدین گوجال، کا ایک اہم اجلاس سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر گلمت میں منعقد ہوا، جس میں مسگر پاور ہاوس کی تکمیل کے بعد بجلی کی علاقے میں منصفانہ ترسیل کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر واٹر اینڈ پاور ضلع ہنزہ نے بریفنگ دی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ مسگر پاور ہاوس کے دو یونٹس اس وقت فنکشنل ہے جس سے فی الوقت ڈیڑھ میگاواٹ بجلی کی پروڈکشن ہو رہی ہے، جس سے اپر ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے، موسم بہتر ہونے پر گوجال کو پہلی ترجیح میں لوڈشیڈنگ فری کیا جائے گا۔

انہوں نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 2 میگاواٹ بٹورا پھسو سمیت ڈیڑھ میگاواٹ تپوپ دن پھسو کی بھی منظوری دی ہے، اس کے علاوہ 1 میگاواٹ چپورسن، 2 میگا واٹ بٹورا اور 4 میگا واٹ عطاآباد پر اس سال کام شروع ہو جائے گا، علاوہ ازیں مستقبل میں بجلی کے تمام منصوبے اپر ہنزہ میں ہی لگائے جائیں گے۔ آل پارٹیز کے شرکاء نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی تعمیر کے سلسلے میں عمائدین گلمت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس سلسلے میں اپنی بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کی، آخر میں ضلع ہنزہ بالخصوص اپر ہنزہ کی تعمیر و ترقی کےلئے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button