اہم ترین

گوپس کے گاوں‌ہاکس میں‌تعمیراتی مقاصد کے لئے مستعمل بارودی مواد پھٹ گیا، غفلت کے مرتکب 5 مزدور گرفتار

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گوپس کے نواحی گاؤں ہاکس میں  سورج کی تپش سے دھوپ میں  رکھا ہوا بارود کا سٹاک زور دار  دھماکے سے پھٹ کیا ۔بارود کے ساتھ رکھے ہوے کمپریسرر کے پرخچے  اڑ گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گوپس پولیس  نے غفلت کے مرتکب ہونے والے 5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔
ایس ایس پی آفس غذر کے ترجمان کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ  گوپس کے نواحی  گاؤں ہاکس کے مقام پر  ایفاد پراجیکٹ کے تحت ہونے والی  واٹر چینل جاری کام سٹور کردہ بارور  کو پراجیکٹ پر کام کرنے والے  مزدوروں نے غیر محفوظ جگے میں سٹور کر کے رکھا تھا سورج کی تپش کی وجہ سے سٹور شدہ بارود زور دار دھماکہ کے ساتھ  پھٹ گیا اور وہاں پر موجود کمپریسر مشین کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر  گوپس پولیس نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے 5  مزدورں کے  خلاف تھانہ گوہس میں  بجرم 285, 286, 287 427 قائم کیا جاکر ملزمان 1, ظاہر حسین 2, خان ولی 3, عبدالرحیم  4 جانو وغیرہ کو گرفتار کرکے قانونی تفتیش کا آغازکیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button