چیف جج سپریم اپیلیٹکورٹ گلگت بلتستان کی شہید کرنل راشید کریم بیگ کے گھر آمد، خراج عقیدت پیش کیا
گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان ، جناب جسٹس سید ارشد حسین شاہ صاحب نے شہید کرنل جناب راشد کریم صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چیف جج صاحب نے شہید کرنل جناب راشد کریم صاحب کے گھر، شہید کے ماموں جناب امام یار بیگ صاحب، بھائی جناب میجر (ر ) شاہد اللہ بیگ صاحب اور جناب کرنل عباس صاحب سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ چیف جج صاحب نے شہید کرنل جناب راشد کریم صاحب اور انکے خاندان پر فخر کا اظہار کیا او رکہا کہ جب تک پاک فوج میں اس خاندان جیسے بہادر سپوت موجود ہیں، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ گلگت بلتستان بہادر لوگوں کی سرزمین ہے اور یہ دھرتی اپنے شہداء اور انکی قربانیوں کی وجہ سے خاص امتیاز رکھتی ہے۔ چیف جج صاحب نے مذید کہا کہ پاک فوج ایک باوقار ادارہ ہے جس پر ہر پاکستانی کو ناز ہے اور شہید کرنل جناب راشد کریم صاحب جیسے شہداء اور ان کے خاندان نہ صرف پاک فوج بلکہ ہر پاکستانی کا افتخار اور ماتھے کا جھومر ہے۔ شہداء ہماری شان ہیں اور انکی خدمات کو ہمیشہ نہ صرف یاد رکھا جائے گابلکہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اس موقع پر جناب لیاقت حسین صاحب، رجسٹرار سپریم ایپلیٹ کورٹ بھی انکے ہمراہ تھے ۔