سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 22 پوسٹس کے لئے شگر میں 600 سے زائد افراد نے فارمز جمع کئے

شگر(عابدشگری)سپیشل پروٹیکشن یونٹ پولیس میں شگر کے 22پوسٹ اور ایک گریڈون کیلئے 600سے زائد افراد نے فارم جمع کرلیا۔ایس پی آفس شگر کے ذرائع کے مطابق فارم جمع کرنے کے آخری دن تک شگر آفس میں چھ سو سے زائد افراد نے فارمز جمع کیا ہواہے،جن میں سے 80سے زائد فارمز گریڈون کیلئے ہیں، جس کا ضلع کیلئے صرف ایک ہی پوسٹ ہے۔جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ضلع شگر کیلئے 22کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل پوسٹ ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو شگر میں منعقد ہونگے۔جس کیلئے تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments