ہنزہ (اکرام نجمی) ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین کے زیر نگرانی پلاسٹک تھیلوں پر ہنزہ میں پابندی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں پلاسٹک تھیلوں پر مکمل پابندی ہے اور پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی کاروائی ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ممکنہ حد تک کاروباری حضرات کے نمائندہ اداروں کو مفت میں ماحول دوست تھیلے فراہم کی ہیں اب کاروباری حضرات کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے گاہگ کیلئے تھیلے فراہم کریں ہمیشہ حکومت کی جانب سے مفت میں تھیلوں کی فراہمی ممکن نہیں۔
اس موقعے پر ہنزہ چیمبر آف کامرس کے صدردولت کریم کی جانب سے 2000تھیلے کاڈو کی جانب سے 1000تھیلے اور انوارمنٹل پروٹکشن ایجنسی کی جانب سے بھی تھیلے فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ہنزہ آنے والے سیاحوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر ہنزہ میں پلاسٹک تھیلوں کی پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
اس موقعے پر ٹور دی خنجراب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک انٹر نیشنل ایونٹ ہونے جارہا ہے جس میں ملکی میڈیا کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا کوریج کررہا ہے اور ضروری ہے کہ ہم ہنزہ کے خوبصورت اور ماحول دوست امیج کو قائم رکھ سکیں۔
ہوٹل مالکان،دکاندار اور مختلف کاروباری اور سماجی ادارے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے یہ کسی کی زات کیلئے نہیں ہورہا بلکہ ہنزہ کے ماحول اور ہنزہ کی عوام کی بھلائی کیلئے ہورہا ہے۔
اس موقعے پر مختلف اداروں کی نمائندوں کی جانب سے مختلف تجاویز بھی دی گئی جس میں غیر معیاری اشیائے خوردنوش کی ہنزہ میں آمد پر پابندی،سوشل میڈیا کے زریعے پلاسٹک فری ہنزہ کے مہم چلانے اور ماحول دوست تھیلوں کی مقامی سطح پر تیاری اور خرید و فروخت کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ہنزہ میں پلاسٹک کے تھیلوں کی استعمال پر دفعہ 144کے زریعے پابندی عائد کیا گیا ہے اور ہنزہ میں پاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے۔