عوامی مسائل

پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ سے فارغ کردیاگیا، علاج کے لئے مدد چاہیے، کونوداس کا رہائشی مدد کے لئے میڈیا کے پاس پہنچ گیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال ٹاون کنوداس کا رہائشی غریب معذور شخص شاید خان اپنا دکھ لے کر گلگت پریس کلب پہنچ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معذور شخص شاید خان نے کہا کہ وہ ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور عرصہ دراز سے ریڈھ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے بستر پر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 2001میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے باعث ریڈھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ گھر میں 12افراد کی ذمہ داری میرے اوپر ہے ۔ گھر میں سلائی کر کے گھر کا خرچہ چلاتا تھا مگر اب برین ٹیومر اور ہپٹائٹس کے باعث سلائی کا کام بھی نہیں کرسکتا ہوں ۔ جس کے باعث گھر کا نظام چلانا مشکل ہو چکا ہے گھر میں افاقے کی نوبت پہنچ چکی ہے۔ گھر میں دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تین سال پہلے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ایک درخواست دی گئی تھی ۔ اس درخواست پر سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو میں ایک میڈیکل ٹیم کی بورڈ نے سی ایم ایچ راولپنڈی ریفر کیا تھا لیکن پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ سے فارغ کر دیا گیا ۔ تین سال پہلے وزیراعلیٰ نے مبلغ 20ہزار روپے امداد کے طور پر دیا تھا لیکن ان بیس ہزار سے میرا علاج ممکن نہیں ہے ۔ سی ایم ایچ راولپنڈی میں میرے علاج کے لئے 25 لاکھ روپے مانگتے ہیں ۔ اُنہوں نے فورس کمانڈر نادرن ایریاز،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ وہ میرے علاج کے لئے مالی امداد کرے تاکہ میں اپنا علاج کرسکوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button