چترال: گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں کالج طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس سیمینار کا بنیادی مقصد خیبر پختونخواہ سروس ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا اور خدمات کی نوعیت نیز سرکاری اداروں کا مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ سیمینار میں ڈی ایم او رائیٹس ٹو پبلک سروس کمیشن چترال منیر احمد نے ایکٹ سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ اور اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے اور اب رائیٹس ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنی شکایات کا اندراج کرسکتے ہیں اور متعلقہ ادارے وقت مقررہ پر ان شکایات کے آزالے کا پابند ہے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان