عوامی مسائلچترال

محکمہ سی این ڈبلیو کی نااہلی ، ٹینڈر کو دو ماہ گزرنے کے باؤجود چترال بونی روڈکی مرمت  نہ ہوسکیں

چترال (کریم اللہ) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی نااہلی کہ چترال بونی روڈ کی مرمت کے لئے ٹینڈر ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چترال بونی روڈ کے لئے تین قسم کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ان میں سے ایک پیچ ریپیرینگ یعنی پختہ سڑک میں بننے والے کھڈوں کی مرمت کے لئے فنڈ ریلیز ہوا تھا جسے ٹھیکیدار نے 55 فیصد بیلو کرکے لیا ہے مگر تاحال اس سلسلے میں کام کا آغاز نہ ہوسکا۔ دوسری فنڈ سڑک کے سائڈ میں ایک فٹ کنکریٹ لگانے کا تھا اس پر بھی تاحال کام شروع نہ ہوسکا جبکہ تیسرا فنڈپی ٹی سی ایل نے سی این ڈبلیو کو دیا ہے ، چونکہ پی ٹی سی ایل نے چترال سے بونی تا مستوج ڑاسپور فائبر آپٹکس لائن کے لئے سڑک کے کنارے کھدائی کی تھی اور اس کام کو دوبارہ صاف کرنے کے لئے انہوں نے محکمے کو مرمت کے پیسے دئیے ہیں ، ان تینوں فنڈز کے اگینسٹ ٹینڈر تو ہوچکے ہیں مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکا۔ اسی طرح پچھلے سال بھی پچ ریپیرنگ کے لئے فنڈ مختص ہوچکے تھے مگرروڈ پر عملی کام نہ ہوسکااور وہ  رقم کہیں غائب کر دئیے گئے اور اب بھی ادارے کے اعلی حکام اور ٹھیکیدار ملی بھگت سے حالیہ فنڈز کو بھی خرد برد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button