چترال(بشیر حسین آزاد)بھارتی ارٹیکل 370کے خاتمے کے خلاف اورکشمیروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اتالیق چوک چترال میں عظیم الشان ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جلسہ عام میں آل پارٹیز،وکلاء برادری،تجار برادر ی،سول سوسائٹیز اور پوری چترالی عوام نے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف جنگ کے لئے فوج کے شانہ بشانہ گھروں سے نکل آنے کے عز م کااظہار کیا۔اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے گذشتہ روز دنوں کشمیر کے اندر کی جانے والے جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی اور اس مسئلے کو یو این او کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں مقررین اس کے خلاف جہاد کیلئے میدان میں اُترنے کے لیے متفقہ طورپر حلف بھی اُٹھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک آرمی،نیوی اور ائیر فورس کے ساتھ جنگ میں شریک ہو گی۔جلسہ میں ضلع چترال کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اُن کا مطالبہ تھا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔ ہم امن پسند ہیں کوئی ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔جلسے سے مولانا جمشید۔امیر جماعت اسلامی چترال،قاضی نسیم نائب امیر جے یو آئی،عبدالحکیم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پی پی پی،عبدالطیف سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی،الحاج عیدا لحسین صدر اے این پی چترال،شبیر احمدصدر تجار یونین اور مولانا جاوید نے خطاب کیا۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close