ثقافتخبریں

جشن گھانچھے اختتام پزیر، تلوار ڈانس اور چھرگاہ تھپ کے خوبصورت مظاہرے

گانچھے ( محمد علی عالم ) ضلع انتظامیہ کے زہر اہتمام جشن گانچھے فیسٹیول کا خوبصورت رنگارنگ تقریب اختتام پذیر ہو گیا فائنل کے روز شاہی پولوگرائونڈ خپلو میں تلوار ڈانس اور چھرگاہ تھپ کا خوبصورت مظاہرہ کیا جشن گانچھے کے سلسلے میں کھیلے گئے روندو نے خپلو کو پانچ کے مقابلے نو گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا پہلے ہاف میں خپلو نے پانچ جبکہ روندو نے تین گول کئے دوسرے میں مزید چھے گول کر کے نو گول سے مقابلہ جیت لیا اس سے پہلے محکمہ برقیات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں محکمہ برقیات نے دو سے سیٹ سے رسہ کشی کا مقابلہ جیت لیا جشن گانچھے کا فائنل مقابلہ دیکھنے کے لئے شاہی پولوگرائونڈ خپلو شائقین سے بھرا ہوا تھا جشن گانچھے فائنل کا مہمان کمشنر بلتستان سید اصغر علی اور صوبائی وزیر غلام حسین ایڈوکیٹ تھے تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے جیتنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیا جشن گانچھے پولو میں بہترین کھیلاڑی کا ایوارڈ خپلو کے باقر علی اور بہترین گھوڑے کا ایوارڈ روندو کے کھیلاڑی ملا ۔ جشن گانچھے پولو ٹورنامنٹ میں بلتستان بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button