خبریں

ہوڈر میں‌جنگلات کی کٹائی کی خبریں‌بے بنیاد ہیں، مشترکہ بیان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہوڈر میں جنگلات کی کٹائی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔علاقے کو بدنام اور محکمہ جنگلات کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ہوڈر قومی کمیٹی کے اراکین و عمائدین ہوڈر نمبردار خان محمد ، میور ، نمبردار نیاز گل ، نمبردار عنایت اللہ ،حاجی وکیل ، رجول ، فضل الرحمان ، ارشاد ، سون خان ، شیر ، عزیز الرحمان ، امیر زادہ ، زین العابدین ، عادل خان ، شاہ فیصل و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہڈر کے عوام نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ کا فیصلہ کیا ہے جو بھی جنگل کاٹے گا اس کے خلاف بھاری جرمانہ کیا جائے گا ۔ عوام کے اتفاق و اتحاد کی وجہ سے ہڈر جنگل مکمل محفوظ ہے ۔ کسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ جنگلات کی کٹائی کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور حقائق سے کوسوں دور ہے ۔ تحفظ جنگلات کمیٹی ہڈر نے خود جاکر مشاہدہ کیا ہے کوئی کٹائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ملکیتی جنگل ہونے کی وجہ سے عوام اپنے مکان وغیرہ کی تعمیر کیلئے جنگل سے لکڑی لاتے ہیں اس کے علاوہ کسی قسم کی کٹائی مکمن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ من گھرٹ اور حقائق سے منافی خبر شائع کرنے کا مقصد محکمہ جنگلات اور تحفظ جنگلات کمیٹی ہڈر کو بدنام کرنا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button