حسن آباد ہنزہ میں آبنوشی کے آٹھ انچ پائپ لائن منصوبے کا افتتاح، پانچ ماہ میں منصوبہ مکمل کردیا گیا
ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ حسن آباد چھوس نالے سے 8انچ پائپ پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل، افتتاح DG GBDMAفرید خان اور ایکسئن محکمہ تعمیرات ہنزہ نے کر دیا۔
ہنزہ ششپر گلیشیر کے مسلسل پھیلاو کے باعث ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ مسلہ حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے 8 انچ پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا۔ منصوبے کی تکمیل میں پانچ ماہ لگے۔
گزشتہ روز ڈی جی ڈیزاسٹر منمجنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان فرید آحمد خان اور ایگزیکٹو انجینئر مبشر حسن اور ڈی ڈی ایم اے شہزاد آحمد نے پانی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے افتتاح پر علی آباد کے عوام نے ضلعی انتظامیہ ہنز ہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہے کہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر علی آباد کی بالائی زمینوں میں پھلدار اور غیر پھلدار درخت شدید متاثر ہوے ہیں۔ زمین بنجر ہوچکی ہے، اور کسانوں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام علی نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان حکومت کے ذمہ دار افراد آبپاشی کے کےلئے فراہمی آب یقینی بنانے کے لئے منصوبے پر شبانہ روز محنت کریں گے۔