جرائم

گاہکوچ:‌ رات کے اندھیرے میں‌ کار چوری ہوگئی

غذر(بیورورپورٹ) کار چوروں کی کامیاب کاروائی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اصل خان نامی شخص کی گاڑی چوری کر لی گئی گاہکوچ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی تاہم چوروں کا کوئی سراغ نہیں ملا.تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اصل خان ساکن داریل نے اپنی گاڑی نیٹکو بکنگ آفس کے باہر پارک کرکے قریبی ہوٹل میں قیام پذیر تھے صبح سویرے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کی گاڑی پارکنگ میں موجود نہیں جس پر گاڑی مالک نے سٹی پولیس سٹیشن گاہکوچ میں گاڑی کی گمشدگی اور نامعلوم چوروں کے خلاف درخواست دائر کر دی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اخری اطلاعات تک نہ ہی گاڑی اور نہ ہی کار چوروں کا کوئی سراغ لگایا جا سکا گاڑی مالک کا کہنا تھا ہے کہ وہ نیٹکو کا ملازم ہے اور اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں داریل سے گاہکوچ آیا تھا جہاں رات کے وقت اس نے اپنی گاڑی نیٹکو بکنگ آفس کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جہاں سے نامعلوم چور گاڑی لے اڑے.انہوں نے کہا کہ گاڑی میں اس کا سروس کارڈ,شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات بھی موجود تھے انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کو گرفتار کرکے ان کی داد رسی کی جائے…

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button