خبریںمعیشت

گلگت بلتستان سبزیوں کے پیداوار میں خود کفیل ہوگا، ایسوسی ایٹ وائس پریذیڈینٹ ایفاد

گلگت (پ ر) بنجر زمینوں کو آباد ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی مستقبل میں گلگت بلتستان سبزیوں کے حوالے سے خود کفیل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایفاد کے ایسوسی ایٹ وائس پریذیڈینٹ ڈونلڈ براون نے شیر قلعہ میں فٹی داس ایریگیشن اینڈ لینڈ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ٹی آئی پروگرام جدید خطوط پر مقامی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا رہا ہے۔ ای ٹی آئی کی ٹیم اس حوالے سے مبارک باد کے مستحق ہے جنہوں نے عوامی اشتراک سے منصوبوں کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تین سال بعد جب میں دوبارہ آونگا تو یہ بنجر زمینیں سر سبز و آباد ہونگی اور لوگ ان زمینوں سے مستفید ہو رہے ہونگے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے کہا کہ ای ٹی آئی پراجیکٹ عوام کے اشتراک کے بغیر ناممکن ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے اس پروگرام میں بھر پور حصہ ڈال کر اسے کامیاب بنایا ہے ۔ مستقبل میں اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں خاندان مستفید ہونگے۔

قبل ازیں انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیولپمنٹ کے تین رکنی مشن نے ای ٹی آئی کے تعاون سے چلنے والے ممو ڈیری پروسیسنگ یونٹ دنیور اور ورٹیکل فارمنگ پروگرام اوشکھنداس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کسانوں اور کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کیں۔منصوبوں کے دورے کے دوران ای ٹی آی کے ذمہ داران نے ایفاد مشن کو بریفنگ بھی دی۔

ایفاد مشن دو روزہ دورے کے دوران ای ٹی آئی کے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح بھی کر رہے ہے ۔ مشن میں ایفاد کے ایشیاء و پیسیفک کے ڈائریکٹر نیگل بریڈ اور کنٹری ڈائریکٹر ہوبرٹ بوئرارڈ بھی ہمراہ ہیں۔

انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے گلگت بلتستان میں ذراعت اور عوامی معاشی ترقی کے مختلف منصوبے جاری ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button