خبریں

اسکردو: پریس کلب دھڑہ بندی، سکردوپریس کلب بلتستان کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

سکردو(بیورو چیف) سکردو میں پریس کلب سکردو کے بانی و سنئیر ممبران کا اہم اجلاس سید بہادر علی سالک اور وزیر محمداقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پریس کلب سکردو کے گورننگ باڈی کے ممبران سید بہادر علی سالک، محمد افضل اور محمد حسین آزاد کی جانب سے پریس کلب کے صدر کوتحریری درخواست پر رہنمائی کرتے ہوئے ممبران کی ممبر شپ آئین کے آرٹیکل چار کے ذیلی شق نمبر 4.4 اور آرٹیکل 5 کے ذیلی شق نمبر 5.5 کی خلاف ورزی کے سبب منسوخ کرنے کی سفارش کا جائزہ لیا گیا۔ اس درخواست کی بنیاد پر پریس کلب سکردو آئین کے رو سے غیر فعال ہوچکا تھا۔

شرکائے اجلاس نے اس ضمن میں پریس کلب سکردو کو دوبارہ بحال اور فعال کرنے کے سلسلے میں تجاویز کی متفقہ منظوری دی۔ جس کے تحت سکردو پریس کلب کی تنظیم نو کرنے اور جلد عبوری کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سابق صدر پریس کلب و نمائندہ ایکسپریس نیوز اینڈ روزنامہ ایکسپریس محمد افضل، سابق صدر پریس کلب و رپورٹر جیو نیوز اور روزنامہ جنگ نثار عباس، سابق صدر پریس کلب و نمائندہ دنیا ٹی وی و روزنامہ دنیا محمد حسین آزاد، سابق صدر یونین آف جرنلسٹ و نمائندہ سماء ٹی وی عارف صحاب، فرمان بلتستانی نمائندہ ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی و دی ہائی ایشیا ہیرالڈ، غلام علی وفا نمائندہ سچ ٹی وی، روزنامہ بادشمال و محاسب، صادق صدیقی رپورٹر اے، آر، وائی، روزنامہ پناہ،ڈیلی ماؤنٹین پاس، منظور یولتر بیورو چیف روزنامہ اوصاف، لیاقت کاظمی نمائندہ پی ٹی وی، رجب قمر ، نمائندہ 92 و پامیر ٹائمز ، روزنامہ ہمالیہ ٹو ڈے، اقبال علی اقبال، بول نیوز و روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس، ہنزہ نیوز نے شرکت کی،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button