Jun 03, 2020 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on کرونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات میں اضافہ ہوا، وزیرعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت ( پ ر) وزیرعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں قوم کو یکجاء کرنے کی ضرورت ہے لیکن نا اہل وفاقی حکومت کی آج بھی ترجیح اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی چھپ کر تصویریں بنانا ہے۔
کورونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ چار صوبائی ممبران اسمبلی اس وباکی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے جن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں۔
ملک میں غیر سنجیدہ لوگ حکومت میں آئے ہیں اور ہر روز سرکش لگاتے ہیں تاکہ اصلی مسائل اورانکی نا اہلی سے توجہ ہٹے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت سمیت تمام آفیسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف جو کورونا سے بچاؤ کیلئے صف اول میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ہوئے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں جسکی وجہ سے انتقامی سیاست کا شکار ہونیو الوں کو انصاف مل رہا ہے۔ ملک کے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی جس پر گلگت بلتستان اور پورے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے فیصلوں کی وجہ سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم