تعلیم

سکول جانے کی عمر کا کوئی بچہ یا بچی بنیادی حق سے محروم نہ رہے، ای۔ڈی۔اوچترال کی ہدایت

Taqreeb main shamil EDO ky saat photo

چترال(بشیر حسین آزاد) داخلہ مہم ستمبر 2014کے سلسلے میں ایک اہم تقریب آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(APTA)کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول جغور چترال میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی۔ای۔او چترال معین الدین خٹک تھے۔تقریب میں پہنچنے پر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔APTAکے صدر محمد اشرف نے مہمان خصوصی کو چترالی ٹوپی پہنائی۔تقریب میں میڈیا کے نمائندوں ،والدین،اساتذہ۔پی ٹی سی چیئر مین وممبران نے شرکت کی۔تقریب میں داخلہ مہم ستمبر2014کوکامیاب کرنے کے لئے مختلف فیصلے ہوئے۔۔ڈی ۔ای ۔او معین الدین خٹک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائینگے۔انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ داخلہ مہم ستمبر 2014کے دوران عزم اور ہمت سے کام کریں کہ سکول جانے کی عمر کا کوئی بچہ یا بچی اپنے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔صدر APTAمحمد اشرف نے اس بات کا عزم کیاکہ داخلہ مہم ستمبر2014کوکامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا،والدین،سول سوسائٹی ،پی ٹی سی چیئرمین وممبران تمام بچوں وبچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے میں اپنا بھرپور کردار اد ا کرینگے۔صدر محمد اشراف نے تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈی۔ای۔او معین الدین خٹک نے گرم چشمہ اور دروش کے دورے کے موقع پر بھی داخلہ مہم کا افتتاح کیا اور اساتذہ ،والدین اور پی ٹی سی چیئرمینوں اور ممبران سے ملاقات کرکے داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں ،بچیوں کو سکول میں داخل کروانے کے لئے سال میں دوسری دفعہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ کوئی بچہ یا بچی سکول سے باہر نہ رہے اور اپنے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔اس سلسلے میں پہلی داخلہ مہم اپریل 2014چلائی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button