پاک فوج نے بابوسر ٹریفک حادثے میںزخمی ہونیوالوں کے علاج معالجے کے لئے صوبائی حکومت کی پیشکش واپس کردی
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) پاک فوج کی جانب سے گیٹی داس بس حادثے کے زخمیوں کے علاج معالجے کی مد میں صوبائی حکومت کی جانب سے 25 لاکھ 50 ھزار روپے کی فراہمی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے رقم نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ایف سی این این اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت مذکورہ رقم کو غریبوں کی فلاح و بہبود اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بہتری پر خرچ کرلے۔
ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے تھی جس کے تحت پاک فوج کو گیٹی داس بس حادثے کے زخمیوں کے علاج کی مد میں پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنے کی تیاری کی گئی تھی سمری کی منظوری کی خبر سامنے آنے کے فوری بعد ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر نے صوبائی حکومت کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے