Sep 29, 2019 پامیر ٹائمز تعلیم Comments Off on 16 اور 17 گریڈ کے اساتذہ کی ترقی فی الفور یقینی بنائی جائے، ٹیچر ایسوسی ایشن کا مطالبہ
گلگت (پ ر) سکیل 16 سے 17 میں اساتذہ کی ترقیوں کو فی الفور عملی جامعہ پہنایا جائے اور دیگر 17 کی تمام خالی پوسٹوں میں ترقیاں عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ترجمان دلاورشاہ نے اپنا ایک بیان میں کہا۔انہوں مزید کہا سکیل 16 سے 17 میں اساتذہ کے ترقیوں کا عمل ایک عرصے سے پائپ لائن میں ھے لیکن تاحال عمل درآمد ھوتے ھوئے نظر نہیں آتا جس کی وجہ انتظامیہ کی بدنیتی کے علاؤہ اور کچھ بھی نہیں ھے اساتذہ کے ساتھ ھمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک ھوتا رھا ھے بہت سارے اساتذہ جو پروموشن کے حقدار تھے لیکن یہی تاخیری حربوں اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے وہ اساتذہ اپنے اس بنیادی حق سے محروم ھو گئے اور پنشن ھوگیے۔یہ اساتذہ کے ساتھ انتہائی ذیادتی ھے دوسری طرف محکمہ تعلیم میں تمام خرابیوں کا ذمدار استاد کو ٹھہرایا جاتا ھے یہ ایک مسلمہ حقیقت ھے کہ جب تک اساتذہ ذہنی طور پر مطمئن نہیں ھونگے تب تک معیار تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ھے استاد کو ذہنی طور پر ٹارچر ناانصافی حق تلفی اور تھانہ داری انتظامیہ کا وطیرہ بن چکا ھے اور خوش ھو جاتے ھیں جس سے ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کسی صورت برداشت نہیں کرےگی اور نہ ہی اساتذہ کے ترقیوں میں تاخیر برداشت کرے گی جتنی بھی سکیل 17 کی خالی پوسٹیں ہیں ان سب پر ترقیاں نہ دینے کی وجہ اساتذہ کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ھے لہذٰا ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان حکام بالا سے پرزور مطالبہ کر تی ھے کہ 17 سکیل کی جتنی بھی پوسٹیں خالی ہیں ان سب پر اساتذہ کو ترقیاں دے دی جائے بصورت دیگر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان شدید احتجاج کرنے پر مجبور ھوگی جس سے تعلیمی عمل بری طرح متاثر ھوسکتاھے
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 19, 2022 0
Jun 19, 2022 0
May 28, 2022 Comments Off on شگر:طالبات کی کمپیوٹر تعلیم میںدلچسپی خوش آئند، سکالر شپ دینے کا اعلان
May 17, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان کے کالجز میں بی ایس پروگرامز کو فعال اور بااختیار بنانے پر اتفاق رائے ۔ رپورٹ
Apr 27, 2022 Comments Off on دنیا کے تمام انقلابات کے سرخیل نوجوان تھے، بلتستان یونیورسٹی میں سیمینار سے مقررین کا خطاب
Jun 04, 2022 Comments Off on وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی ہٹ دھرمیاں
May 26, 2022 Comments Off on وزارت داخلہ حکومت پاکستان اورچیف سکریٹری گلگت بلتستان کے نام
May 18, 2022 Comments Off on ضلع غذر میںدو نمبر نہیں دس نمبر اشیا فروخت ہورہی ہیں